سٹی 42: شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش شروع ہوگئی
کوٹ لکھپت ، جوہر ٹاؤن ، گرین ٹاؤن ، ماڈل ٹاؤن ،فیروز پور روڈ ، مادر ملت روڈ سمیت مختلف علاقوں میں تیز موسلا دھار بارش شروع ہوگئی
بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوگیا ، لیسکو کے متعدد فیڈرز پر فنی و تیکنیکی خرابیاں پیدا ہونا شروع ہوگئی ، فیڈرز ٹرپ ہونے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی
مسلسل بارش سے بعض علاقوں میں ٹرانسفارمرز جلنے کے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں