ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ شخصیت کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنیوالے بزرگ مقدمے سے ڈسچارج

وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ شخصیت کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنیوالے بزرگ مقدمے سے ڈسچارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: ماڈل ٹاؤن کچہری نے وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ شخصیت کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے متعلق مقدمے میں گرفتار بزرگ شہری ساجد کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ پولیس کی جانب سے مقدمہ نمبر 2771 میں بزرگ شہری کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد پیش نہیں کیے جا سکے۔پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے واضح کیا کہ تحقیقات کے دوران کسی قسم کا مواد یا ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

فیصلے میں یہ بھی بتایا گیا کہ کیس کے دیگر ملزمان پہلے ہی مقدمے سے خارج کیے جا چکے ہیں اور تفتیشی افسر کی ریمانڈ کی درخواست بھی عدالت نے مسترد کر دی۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزم ساجد کو فوری طور پر مقدمے سے ڈسچارج کیا جائے کیونکہ اس کے خلاف الزامات کی کوئی ٹھوس بنیاد موجود نہیں ہیں۔