ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کی کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس بنوانے کی تاریخ میں توسیع

گاڑیوں کی کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس بنوانے کی تاریخ میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عاجز جمالی:سندھ میں گاڑیوں کی کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس بنوانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔

سندھ کے وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ کی سٹی 21 سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ نمبر پلیٹس بنوانے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے 14 اگست تک کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ 14 اگست تک پرانی نمبر پلیٹس کی وجہ سے کوئی چالا ن ہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام 14 اگست سے پہلے تمام گاڑیاں اپنے نام پر ٹرانسفر کروالیں اور کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس حاصل کر لیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اوپر لیٹرز پر موٹر سائیکل رکھنا ایک جرم ہے، اب تک 12 لاکھ موٹر سائیکلوں سمیت 20 لاکھ گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس جاری کی جا چکی ہیں۔

مزیدلاکھوں نمبرپلیٹس تیارہیں۔ نئی نمبرپلیٹس کی ڈیڈلائن14اگست تک بڑھادی گئی ہے،  نئےفیچرزکےساتھ اجرک والی نمبرپلیٹس کاسلسلہ2022سےجاری ہے۔

صوبائی حکومت کاخیال ہےگاڑیوں کی رجسٹریشن اورسکیورٹی فیچرزکےلیےرواں سال نئی نمبرپلیٹس کاہدف مکمل کرلیاجائےگا۔