ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمیرا اصغر نے مدد کیلئے بھائی سمیت 10 افراد سے رابطہ کیا کسی نے مدد نہ کی، نئے انکشافات

حمیرا اصغر نے مدد کیلئے بھائی سمیت 10 افراد سے رابطہ کیا کسی نے مدد نہ کی، نئے انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اداکارہ حمیرا کی موت کی گتھی سلجھانے کے لئے پولیس کی تحقیقات میں پیش رفت،ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ مالک مکان، چوکیدار اور تین پڑوسیوں کو شامل تفتیش کرلیاگیا۔

 حمیرا کے موبائل فونز کی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔ اداکارہ مالی بحران کا شکار تھیں۔ذرائع کے مطابق حمیرا کے رابطہ کرنے پر کسی نے جواب نہ دیا۔ اداکارہ نے بھائی سمیت 10 افراد سے رابطے کی کوشش کی۔

حمیرا نے 7 اکتوبر کو مدد کی اپیل کی تھی،آخری میسج دس لوگوں کو کیے تھے۔اب تک 5 افراد کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے ہیں۔ فلیٹ سے خشک ٹب اورپھٹے کپڑے ملے۔
 ذرائع ابلاغ کےمطابق حمیرا شدید مالی بحران کا شکار تھیں، واٹس ایپ پر ’ہیلو‘ کہا، کسی نے جواب نہ دیا ، اداکارہ نے بھائی سمیت 10 افراد سے رابطے کی کوشش کی،حمیرا نے لکھا ’ہیلو، میں تم سے بات کرنا چاہتی ہوں۔
63 افراد سے پوچھ گچھ ہوگی،موقع سے خشک ٹب، پھٹے کپڑے اور سگریٹ فلٹر ملے، کمرے میں دوا نہیں ملی،ملازمہ کو کچھ دن پہلے ہٹا دیا گیا تھا ۔

جم ٹرینر کا کہنا تھا کہ حمیرا روزانہ 3 گھنٹے ورزش کرتی تھیں، موبائل ڈیٹا اور کال ریکارڈز بھی شامل تفتیش ہے، حمیرا نے 7 اکتوبر کو مدد کی اپیل کی تھی ۔

خصوصی ٹیم نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا، حمیرا نے آخری میسج دس لوگوں کو کیے تھے، آج انویسٹیگیشن پانچ لوگوں سے ہوئی ہے، جس میں چوکیدار، مالک مکان ایک خاتون ،مبینہ طور پر پڑوسی اور مبینہ طور پر حمیرہ کا بھائی شامل ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ آج کیس میں پانچ لوگ شامل ہیں تفتیش ہیں،ہماری طرف سے کسی کو منع نہیں کیا گیا میڈیا ٹاک سے،ابھی ہم مزید لوگوں سے انویسٹیگیشن کریں گے۔

موبائل ڈیٹا کلیکٹ کر رہے ہیں،موبائلز فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔