ایل این جی کی بجلی ساڑھے51 روپے فی یونٹ پڑےگی، نیپرا کافیصلہ

Power Purchase PRices set by NEPRa, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیپرا نے رواں مالی سال 2023-24 کیلئے پاور پرچیز پرائس کا فیصلہ جاری کردیا ہے۔ پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کو ایل این جی سے بنی ہوئی بجلی سب سے زیادہ مہنگی اور پانی سے بنی بجلی سب سے سستی ملے گی.

رواں مالی سال ایل این جی سے فی یونٹ بجلی51روپے42 پیسے میں پڑے گی.

فرنس آئل سے فی یونٹ بجلی 48روپے56 پیسے میں پڑنے کا تخمینہ.

درآمدی کوئلے کی پاور پرچیز پرائس کا تخمینہ40روپے 54 پیسے فی یونٹ ہے.

رواں مالی سال کیلئے مقامی کوئلے سے فی یونٹ بجلی کا تخمینہ23 روپے97 پیسے ہے.

ونڈ پاور سے فی یونٹ بجلی33 روپے 64 پیسے میں پڑنے کا تخمینہ ہے .

ایران سے درآمدی بجلی کی قیمت24 روپے 74 پیسے فی یونٹ رہے گی .

نیوکلیئر سے فی یونٹ بجلی کی قیمت 18 روپے 36 پیسے فی یونٹ رہے گی .

رواں مالی سال سولر سے فی یونٹ بجلی 15 روپے 4 پیسے میں پڑے گی.

بیگاس سے فی یونٹ بجلی کا تخمینہ14 روپے 83 پیسے لگایا گیا ہے .

گیس کی پاور پرچیز پرائس 13 روپے 2 پیسے فی یونٹ رہے گی.

پانی سے بجلی کی فی یونٹ قیمت6روپے94 پیسے رہنے کا تخمینہ .