ویب ڈیسک : کینز فلم فیسٹول میں معروف اداکارہ 63 سالہ شیرون اسٹون کی ریڈ کارپٹ پر آمد پر ناظرین نے شاندار استقبال کیا ۔
کینز فلم فیسٹول کو شوبز کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ قرار دیا جاتا ہے اور جب معاملہ ہو کینز فلم فیسٹول کے ریڈ کارپٹ کا تو کوئی بھی اداکارہ یا اداکار خوبصورت نظر آنے کے لئے ہر حربہ اختیار کرنے کے لئے تیار ہوتے ہیں اور لباس سے لے کر میک اپ تک کی معمولی جزئیات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاتا لیکن اس دفعہ جس اداکارہ کو دیکھنے کے لئے پاپارازی فوٹو گرافرز سے لے کر نامور فلم ہدایتکار تک دم بخود رہے وہ تھیں 63 سالہ ہالی وڈ بیوٹی شیرون اسٹون جو نہ میک اپ کی پروا کرتی ہیں نا ڈریسنگ کی۔
sharon stone at #cannes today. she is the moment. pic.twitter.com/QHeQboId23
— sarah’s pr (@sarahpaulsbean) July 14, 2021
ہلکے نیلے یا آسمانی ڈریس جس پر تھری ڈی پھول ٹنکے تھے پہنے ہوئے شیرون سٹون جب ریڈ کارپٹ پر پہنچیں تو کافی دیر تک ان کے اعزاز میں موقع پر موجود افراد تالیاں بجاتے رہے۔ یادر رہے شیرون سٹون بیسک انسٹنکٹ ،وائلڈ آرچڈ سمیت بے شمار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اورامریکا کی کم ازکم تین نسلوں کے دل کی دھڑکن بنی رہی ہیں۔
Sharon Stone stuns in an elegant floral gown at #Cannes. pic.twitter.com/k9SqNkehLN
— Variety (@Variety) July 14, 2021