سٹی42: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 54 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 27 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی تھی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دوروپے40 پیسے،مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپیہ چالیس پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔