میاں محمود الرشید کی وزرات تبدیل، بلدیات کا قلمدان مل گیا

میاں محمود الرشید
کیپشن: میاں محمود الرشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حکومت پنجاب نے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کی وزارت کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
 نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید کی وزارت تبدیل کرتے ہوئے انہیں بلدیات کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے پرنسپل سیکریٹری طاہر خورشید کی طرف سے وزارت کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے۔نئے وزیرِ بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید کو ان کی نئی ذمے داریوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ حکومت میں میاں محمود الرشید پنجاب میں  قائد حزب اختلاف تھے۔ وہ پاکستان تحریک انصاف کے آغاز سے ہی عمران خان کے ساتھی ہیں ۔ ان کی سیاسی وابستگی پہلے جماعت اسلامی سے تھی جسے چھوڑ کر وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی میں ان کی مقبولیت کی وجہ سے مرکز اور پنجاب میں ان کی مخالفت بھی بڑھتی جارہی تھی ۔ دوسری طرف ہاؤسنگ اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے محکمہ جات جو کرپشن سے لتھڑے ہوئے ہیں بھی ان کے ماتحت رہے اور بدنام زمانہ محکموں کا انچارج وزیر  ہونا بھی فی زمانہ ایک ڈس کوالی فیکیشن ہے۔