کینال روڈ پر باراتیوں کی بس کو حادثہ، شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں

کینال روڈ پر باراتیوں کی بس کو حادثہ، شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں
کیپشن: City42 - Canal Road Underpass
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) کینال روڈ پر انڈر پاس کی چھت سے باراتیوں کی بس ٹکرانے کے باعث پانچ افراد دولہے کی خوشیاں دیکھنے کی بجائے ہسپتال پہنچ گئے۔

کینال روڈ پر انڈر پاسز میں بڑی گاڑیاں پھنسنے کے واقعات رُک نہ سکے۔ کبھی ٹرک تو کبھی بس کیساتھ حادثہ پیش آجاتا ہے۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بھی لاہوری باراتی دلہے کی خوشیاں دیکھنے کی بجائے ہسپتال پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق باراتیوں کی بس پاک عرب سوسائٹی سے چلی اور جناح ہسپتال انڈرپاس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس کی چھت پر بیٹھے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں قیصر، علی شجاع، غلام عباس، محبوب اور دانیال شامل ہیں۔ بس ڈرائیور کو پولیس نے تھانہ گارڈن ٹاؤن منتقل کر دیا۔