امید ہے 25 جولائی کا دن خیر و عافیت سے گزر جائے گا: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

 امید ہے 25 جولائی کا دن خیر و عافیت سے گزر جائے گا: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب
کیپشن: City42 - Hassan Askari
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) نگران حکومت 25 جولائی کو شفاف انتخابات کرانے کے لیے پرعزم, ڈاکٹر حسن عسکری کہتے ہیں کہ الیکشن کرانے جارہے ہیں، کوشش ہے کہ شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں۔

خبر پڑھیں۔۔نواز شریف کو جیل میں بی کلاس فراہم، مریم نواز تاحال تمام سہولیات سے محروم

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات سے خوف وہراس کی فضا ضرور قائم ہے اور دہشت گردی کے ممکنہ خطرات بھی موجود ہیں۔ ان خطرات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔نواز شریف، مریم نواز کی گرفتاری کے بعد (ن) لیگ نئی مشکل میں پھنس گئی

انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن کرانے جارہے ہیں، امید ہے کہ 25 جولائی کا دن خیر وعافیت کے ساتھ گزر جائے گا اور پوری کوشش ہے کہ انتخابات کے نتائج سب قبول کریں۔