(احمد منصور)ایکسرسائز "انسپائرڈ گیمبٹ–2026" 8 تا 16 جنوری 2026 کے دوران پاکستان آرمی اور امریکی آرمی کے درمیان جاری،دو ہفتوں پر محیط یہ مشق دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں پر مرکوز ہے۔1995 سے جاری دوطرفہ تربیتی سلسلے کی 13ویں کڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 15 جنوری 2026 کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر، پبی میں ڈسٹنگوشڈ وزیٹرز ڈے کی تقریب ہوئی،امریکی چارج ڈی افیئرز مس نٹالی بیکر، سینئر امریکی فوجی حکام اور راولپنڈی کور کے کمانڈر نے شرکت کی۔مہمانوں کو مشق کے دائرہ کار، مقاصد اور عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔دونوں فوجوں کے شرکاء کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا گیا۔

مشق کا مقصد دہشت گردی کے خلاف تجربات کے تبادلے، سی ٹی ڈرلز اور طریقہ کار کی بہتری اور دوطرفہ فوجی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔