سٹی 42: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا.
پیٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے برقرار ہے ۔ ڈیزل کی قیمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر برقرار ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے پندرہ روز کیلئے قیمتیں برقرار رہیں گی ۔
