سٹی 42: پاکستان کی خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے بحرین کے کنگ حمد یونیورسٹی ہسپتال میں ملٹری ہاسپٹل مائیکرو سکول کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جا رہی تعلیمی اور طبی سہولیات کا معائنہ کیا۔
کِنگ حمد یونیورسٹی ہاسپٹل پہنچنے پر خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کو ہسپتال میں زیرِ علاج بچوں کے لیے تعلیمی سہولتوں پر بریفنگ دی گئی۔منتظمین نے بتایا کہ ہسپتال میں مائیکرو سکول کے ذریعے بچوں کو علاج کے ساتھ تعلیم جاری رکھنے کے مواقع فراہم کیئے جاتے ہیں۔
بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کنگ حمد ہسپتال میں زیر علاج بچوں کے لئے انٹرایکٹو کلاس رومز اور جدید تعلیمی سہولتوں کا مشاہدہ کیا۔پاکستان کی خاتونِ اول نے اساتذہ اور سپتال کے عملے کی بچوں کی صحت کیلئے اور اس کے ساتھ ان کی تعلیم کے لئے شاندار کاوشوں کو سراہا۔
آصفہ بھٹو نے کہا، بیک وقت تعلیمی اور تھیراپیوٹک سپورٹ سے بچوں کی ذہنی اور جذباتی بہتری میں مدد مل رہی ہے۔ آصفہ بھٹو نے ہسپتال کی وارڈز میں بچوں سے ملاقات کی اور تعلیمی ماحول کو حوصلہ افزا اور امید افزا قرار دیا۔


خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے بحرین کی شاہی پری نس سبیکا بنت ابراہیم ال خلیفہ سے ملاقات کی.ملاقات میں خواتین کے بااختیار بنانے، شمولیتی ترقی اور سماجی سطح پر خواتین کی ترقی کے لیے ادارہ جاتی فریم ورک مضبوط کرنے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
خاتونِ اول نے سپریم کونسل برائے خواتین کے تحت بحرینی خواتین کو بااختیار بنانے میں بحرین کے پیش قدم کردار اور پالیسی پر مبنی اقدامات کو سراہا۔بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پری نس سبیکا کی برسوں پر محیط خدمت، عزم اور لگن کی تعریف کی.
خاتونِ اول نے سندھ میں خواتین مرکوز بحالی پروگرام، جو 2022 کی غیر معمولی سیلاب کے بعد شروع کیا گیا، اور 2.1 ملین ماحولیاتی طور پر مضبوط گھر تعمیر کرنے کی کامیابی کے حوالے سے تفصیلات بھی شیئر کیں۔ان گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین کو منتقل کیے گئے، جس سے خواتین کی معاشی اور سماجی تحفظ میں اضافہ ہوا۔
دونوں رہنماؤں نے شمولیتی ترقی کو فروغ دینے اور خاندانوں و بچوں کے لیے پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا، اور کمیونٹی کی مضبوطی، تعلیم اور سماجی بہبود کے اقدامات کو سراہا۔
