ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی اے نے سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کردیا

پی ٹی اے نے سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کردیا۔

 پی ٹی اے کی جانب سے سوشل میڈیا صارفین کو کہا گیا ہے کہ نفرت انگیز، ہتک آمیز یا گمراہ کن مواد کی اشاعت، ترسیل سے گریز کریں۔ سوشل میڈیا صارفین سے درخواست ہے کہ گمراہ کن مواد فوری ہٹا دیں اور ایسے بیانیوں، مہم کا حصہ بننے سے بھی اجتناب کریں۔

 سوشل میڈیا پر جاری کردہ پوسٹ کے مطابق قومی سالمیت کو نقصان پہنچانے، ریاستی اداروں، افراد کی عزت و وقار مجروح کرنے والی مہم کا حصہ نہ بنیں۔پیکا ایکٹ کے تحت جان بوجھ کر جھوٹی معلومات پھیلانا، کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا قابل سزا جرم ہے، صارفین کی جانب سے ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویہ قومی ذمہ داری ہے۔

 پی ٹی اے نے خبردار کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔