ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

8 فروری احتجاج کی تیاری کے لیے کمیٹیاں تشکیل؛ ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 8 فروری احتجاج کی تیاری کے لیے کمیٹیاں تشکیل؛ ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:تحریک تحفظ آئین (صدر محمود خان اچکزئی) کی جانب سے 8 فروری کے دن ہڑتال اور احتجاج  پر تیاری کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی ۔

اپوزیشن نے علاقائی اور سینٹرکی الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دی ۔مرکزی کمیٹی کی سربراہی مصطفیٰ نواز کھوکھر کر یں گے۔پی ٹی آئی کے ہر صوبے کا صدر یا چیف آرگنائزر مقامی کمیٹیوں کی سربراہی کریں گے ۔ پنجاب کی سربراہی عالیہ حمزہ ، خیبر پختونخواہ سے جنید اکبر ، بلوچستان سے قہار ودان ،سندھ سے ذین شاہ اور حلیم عادل شیخ ہوں گے ۔

اسلام آباد سے عامر مغل ، گلگت بلتستان سے  شاہ نذیر ، آزاد کشمیر سے عبدالقیوم نیازی ، اوورسیز کمیٹی کے سجاد برکی سوشل میڈیا پر جبران الیاس اور اظہر مشوانی سربراہ ہوں گے ۔مرکزی کوآرڈینیشن و ایڈمن کمیٹیتحریک کی مرکزی کوآرڈینیشن کمیٹی ہڑتال کی مکمل نگرانی، رہنمائی اور رابطہ کاری کے فرائض انجام دے گی۔ 

کمیٹی تمام صوبائی و علاقائی کمیٹیوں کے ساتھ براہِ راست رابطے میں رہے گی ۔مرکزی کمیٹی  ہڑتال کی تیاریوں، پیش رفت اور نتائج کا جائزہ لے گی۔ ۔

سنٹرل کمیٹی  ملک بھر میں ہونے والی ہڑتال کی سرگرمیوں کی نگرانی، کسی بھی غیر متوقع صورت حال کے لیے فوری اقدامات یقینی بنائے گی۔ہڑتال  کو یقینی بنانے کے لیے تمام صوبائی، علاقائی اور ضلعی کمیٹیوں کو احتجاجی مہم چلانے، شٹر ڈاؤن کو منظم کرنے اور پہیہ جام کی مؤثر منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی ۔ 

کمیٹیاں فوری طور پر عوام ، تاجروں، مزدوروں، طلبہ، وکلاء، اور دیگر پیشہ ورانہ تنظیموں و شعبہ زندگی  سے رابطہ قائم کریں گی