ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرون ممالک سے گاڑیوں کی درآمد؛ پالیسی میں تبدیلی

بیرون ممالک سے گاڑیوں کی درآمد؛ پالیسی میں تبدیلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بیرون ملک سے گاڑیوں کی درآمد کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلی ہوگئی ۔  

وفاقی حکومت نے درآمدی پالیسی آرڈر 2022 میں بڑی ترامیم کی منظوری دے دی۔پرسنل بیگج کے تحت گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ۔بیرون ممالک سے صرف رہائشی اسکیم اور تحفے کے تحت ہی گاڑی درآمد کی جاسکے گی

وزارت تجارت نے ترامیم کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔درآمد کی جانیوالی گاڑی ایک سال تک کسی اور کے نام پر منتقل نہیں کی جاسکے گی ۔

گاڑیوں کی درآمد کے لیے مقررہ مدت میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔گاڑیوں کی درآمد کی مدت700 دن سے بڑھا کر 850 دن کر دی گئی۔استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر کم سے کم حفاظتی اور ماحولیاتی معیارات کا اطلاق لازم قرار دیا ۔ 

ٹرانسفر آف ریذیڈنس سکیم کے تحت درآمد کی جانے والی گاڑیاں اسی ملک سے ہوں گی جہاں سمندر پار پاکستانی مقیم ہیں۔