ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی،وزیراعلی بلوچستان کے ہمراہ شہید میجر انور کاکڑ کے گھر پہنچ گئے ؛ اہل خانہ سے تعزیت کی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی،وزیراعلی بلوچستان کے ہمراہ شہید میجر انور کاکڑ کے گھر پہنچ گئے ؛ اہل خانہ سے تعزیت کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی شہید  میجر انور کاکڑ کی رہائش گاہ سپنی روڈ کاکڑ ٹاون  پہنچ گئے ۔ 

 محسن نقوی اور سرفراز بگٹی کی شہید میجر انور کاکڑ کی والدہ، بھائیوں اور کمسن  بیٹوں  سے ملاقات  کی ۔ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار  کیا ۔ محسن نقوی اور سرفراز بگٹی نے فتنہ الہندوستان کے بزدلانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر انور کاکڑ کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔محسن نقوی اور سرفراز بگٹی نے شہید میجر انور کاکڑ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔

محسن نقوی اور سرفراز بگٹی نے شہید میجر انور کاکڑ کی والدہ کے بلند حوصلے کو سراہا ۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید میجر انور کاکڑ کے بیٹوں سے شفقت کا اظہار ۔ پیار کیا اور دلاسہ دیا ۔ 

والدہ شہید میجر انور کاکڑ   نے کہا میرا بیٹا شیر تھا۔ وطن پر قربان ہو گیا۔ بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔ 2 اور بیٹے بھی وطن کے لئے حاضر ہیں۔ 

 محسن نقوی  نے کہا شہید میجر انور کاکڑ کے دوسرے بیٹے کا بھی ایچیسن کالج میں داخلہ کرایا جائے گا۔ وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا شہید میجر  انور کاکڑ کے بھائی خدائیداد خان کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان  کردیا۔ سرفراز بگٹی  نے کہا  ایک سکول کو شہید میجر انور کاکڑ کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔


 محسن نقوی  نے کہا آپ پاکستان کے بہادر بیٹے کی باہمت والدہ ہیں اور قوم کو آپ پر فخر ہے۔ آپ جیسی بلند حوصلہ والدہ کا جذبہ دیکھ کر ہمارا حوصلہ اور بڑھ گیا ہے، آپ کا عزم اور جذبہ ہی قوم کی اصل قوت ہے۔شہید میجر انور کاکڑ اور آپ ہمارے سر کا تاج ہیں۔ شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے.

 سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ میجر انور کاکڑ نے  قیمتی جان وطن پر نچھاور کی اور شہادت کا بلند رتبہ پایا۔   شہید میجر انور کاکڑ کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔شہید میجر انور کاکڑ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔شہداء قوم کا فخر اور سرمایۂ افتخار ہیں۔قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔محسن نقوی اور سرفراز بگٹی کی شہید میجر انور کاکڑ کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا  کی ۔

صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری بلوچستان ، آئی جی پولیس بلوچستان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔واضح رہے کہ میجر انور کاکڑ کچھ عرصہ قبل کوئٹہ میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے بزدلانہ دھماکے میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے تھے