سٹی 42 : محکمہ صحت پنجاب میں 2ہزار سے زائد ڈاکٹر اور سٹاف کی پرانی آسامیاں ختم کردی گئیں۔
محکمہ خزانہ پنجاب نےآسامیاں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق جنرل کیڈر اور مخصوص کیٹیگری کی سابقہ آسامیاں ختم کردی گئیں۔ محکمہ خزانہ نے نئی آسامیاں لمپ سم سپیشل پے پیکج پر تخلیق کر دیں، کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ کی علیحدہ پوسٹ ختم کر دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اب صوبےبھرمیں صرف کنسلٹنٹ سپیشلسٹ کا عہدہ ہوگا۔ موجودہ سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے عہدہ ان کی سپیشلائزیشن کےنام کےبجائےکنسلٹنٹ سپیشلسٹ قرار دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئی تعیناتیاں اور کنٹریکٹس لمپ سم پے پیکج کے تحت ہوں گے۔ یہ فیصلہ سیکنڈری لیول ہیلتھ کیئر سسٹم کے لیے کیا گیا۔
محکمہ خزانہ نے مالی سال 2025–26 کیلئےفنڈز کی منظوری دے دی۔