ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کے بعد چاندی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کے بعد چاندی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں 7.5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور یہ 93 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق چاندی کی موجودہ قیمتوں میں اضافہ 2025 سے شروع ہوا، اور صرف 13 ماہ کے دوران چاندی کی قیمتوں میں 210 فیصد سے زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔

پاکستان میں بھی چاندی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جہاں گزشتہ روز فی تولہ قیمت 9,575 روپے ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمت بھی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، جہاں فی تولہ سونا 4 لاکھ 86 ہزار 162 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4,638 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔