ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کے بعد کھول دی

ایران نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کے بعد کھول دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ایران نے پانچ گھنٹے تک بند رہنے کے بعد اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی ہیں، جس کے بعد بین الاقوامی پروازیں تہران کی جانب روانہ ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے بدھ کی رات 10 بجکر 15 منٹ (جی ایم ٹی) پر امریکی حملے کے خدشے کے پیش نظر اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی تھیں۔ بندش کے باعث کئی پروازیں منسوخ ہو گئیں، کچھ کو متبادل راستے اختیار کرنے پڑے جبکہ کچھ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

ایران نے رات 3 بجے (جی ایم ٹی) اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دیں، جس کے بعد بین الاقوامی پروازوں کی معمول کی روانگی دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔