گیس سلنڈر کی دوکان میں دھماکہ، بیس افراد جھلس گئے

Peshawar Gas Celender blast, City42, Kabootar Chowk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: گیس سلنڈر کی دوکان میں دھماکہ کے نتیجہ میں بچوں سمیت بیس افراد جھلس گئے۔

 پشاور کے کبوتر چوک میں ایل پی جی گیس کے سلنڈر  بھرنے کی دوکان میں دھماکہ ہو گیا۔ خوفناک دھماکہ کے نتیجہ میں آگ لگ گئی۔

 ریسکیو1122 کی 4 ایمبولینسز اور فائر وہیکل نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کردیں۔ ریسکیو1122 نکے عملہ نے ابتدائی طور  پر 20 سے زائد جھلسے افراد کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا ہے۔ اس افسوسناک حادثہ میں  زخمی ہونے والوں میں کئی کمسن بچے شامل ہیں۔

سات جنوری کو  چترال  میں گیس سلنڈر  کے دھماکے سے 7 بچے جھلس گئے تھے۔
چترال ضلع میں برن یونٹ نہیں ہے، سرکاری ہسپتال میں ایمبولینس کے لیے ایندھن خریدنے کے لیے پیسے نہیں تھے۔ لوگوں نے ایندھن کے لیے پیسے عطیہ کیے تاکہ بچوں کو پشاور پہنچایا جا سکے۔