قومی شاہراہوں پر دھند کا راج، موٹروے ایم 3، ایم 4 اور ایم 5 ٹریفک کیلئے بند

قومی شاہراہوں پر دھند کا راج، موٹروے ایم 3، ایم 4 اور ایم 5 ٹریفک کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شدید دھند کے باعث حد نگاہ میں کمی ہونے سے لاہور ملتان موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے درخانہ تک بند کر دیا گیا۔ 

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 3 کو عبدالحکیم سے لاہور تک بند کر دیا گیا، ایم 5 کو شیرشاہ انٹر چینج سے روہڑی تک بند کیا گیا ہے ،موٹروے ایم 4 کو عبدالحکیم انٹرچینج سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند کیا گیا۔

 ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں،شہری ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔