لیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں مستقل چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی تقرری کا فیصلہ

لیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں مستقل چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی تقرری کا فیصلہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں مستقل چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی تقرری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، وزارت پاور ڈویژن نے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کیساتھ ساتھ دیگر اعلی عہدوں پر پبلک سیکٹر سے تقرریوں کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو مراسلہ بھجوا دیا۔
وزارت پاورڈویژن نے تمام بورڈ آف ڈائریکٹرز کو قوانین کے مطابق تقرری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،لیسکومیں گزشتہ ایک سال سے مستقل چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری نہیں کی جا سکی، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے امیدواروں سے درخواستیں لیکر اچانک تقرری کا عمل معطل کردیا تھا، لیسکو میں اس وقت ڈائریکٹر آپریشنز شاہد حیدر کو چیف ایگزیکٹو کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

 دوسری جانب لیسکو میں چیف فنانشل آفیسر، کمپنی سیکرٹری اور چیف انٹرنل آڈٹ کا تقرر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ چیف ہیومن ریسورس اینڈ کیریئر پلاننگ آفیسر، چیف لیگل آفیسر، چیف کمرشل آفیسر، چیف ٹیکنیکل انجینئرنگ ایڈوائزر، چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسر، چیف سپلائی چین مینجمنٹ آفیسرکی آسامی بھی تخلیق کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، وزارت پاور ڈویژن نے تمام اسامیوں پر پبلک سیکٹر کارپوریٹ گورننس رولزکے تحت تقرریوں کے احکامات جاری کئے۔