ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ کا الیکشن سے متعلق بڑا فیصلہ

PMLN
کیپشن: PMLN
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھرپور الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے زیرصدارت مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت  کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی اور ماہرین آئینی امور  شریک تھے جبکہ پارٹی قائد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز بھی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئیں۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھرپور الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی اور دیگر دو صوبوں کے انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں موقف اختیار کیا گیا کہ لیگی اراکین پارلیمان نواز شریف کے ساتھ تھے اور ہیں، پی ٹی آئی کے ڈوبتے جہاز میں کوئی سوار ہونا پسند نہیں کرے گا، نواز شریف نے پارٹی کو الیکشن میں بھرپور شرکت کی ہدایت کر دی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ہدایت کی کہ قیادت الیکشن کے لئے خود بھی تیار ہو اور ورکرز کو بھی متحرک کرے، انتخابی مہم میں عمران خان کے دور میں ہونے والے معاشی، سفارتی و سیاسی نقصانات بارے آگاہ کیا جائے۔  نواز شریف نے مریم نواز کو رواں ماہ کے دوران ہی وطن واپس جانے کی ہدایت کر دی۔

شہبازشریف نے دوران اجلاس کہا کہ عمران خان ملک و قوم کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اسے قوم مسترد کر چکی ہے۔پاکستان میں معاشی صورتحال کا ذمہ دار عمران خان ہے، اس سے کوئی اچھی توقع نہیں کی جا سکتی، امیدوار بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لیں۔