سونے کی قیمت میں اضافہ، صرافہ بازار ویران

سونے کی قیمت میں اضافہ، صرافہ بازار ویران
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد خان : شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اتارچڑھاو کا سلسلہ جمعہ کے روز بھی جاری رہا ۔جمعتہ المبارک کے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونا 200روپے فی تولہ مہنگا ہوا۔سونے کی بلند ترین قیمتوں کے باعث صرافہ بازار اور مارکیٹیں گاہکوں سے خالی دکھائی دیں.
 
تفصیلات کے مطابق شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں 200روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد صرافہ بازاروں میں خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 13ہزار 100روپے رہی ۔اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 1لاکھ 3ہزار 675 روپے رہے اور 21 قیراط فی تولہ سونا 98ہزار962روپے کا رہاجبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 1320 روپے رہی۔
سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہونے کے باعث صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں کی رونقیں مانند پڑگی ہیں قوت خرید نہ ہونے کے باعث صارفین صرافہ بازاروں کا رخ کرنے سے کترا رہے ہیں۔متوسط طبقہ میں شادیوں کیلئے مصنوعی زیورات کی خریداری کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer