خون سفید ، بیٹے نے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

خون سفید ، بیٹے نے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مظہر عباس : بیٹے نے جائیداد کی خاطر باپ کی سپاری دے کر شوٹرز کی مدد سے قتل کروا دیا ,سی آئی اے پولیس نے شوٹر اور قاتل بیٹے کو گرفتار کر لیا.


تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل رمضان نامی تاجر کو چوہنگ میں واقع اس کے گھر میں ہی نامعلوم افراد نے قتل کیا تھا ۔ رمضان کے قتل کا مقدمہ اس کے بیٹے عدنان کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد حاصل کی تو عدنان کی حرکات مشکوک لگیں ۔ پولیس نے عدنان کو حراست میں لیا تو اس نے پردہ فاش کر دیا ۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق عدنان نے دو شوٹرز کو بارہ لاکھ روپے پر رمضان کو قتل کرنے پر راضی کیا اور ان کو پانچ لاکھ ایڈوانس دیئے اور باقی رقم کام ہونے کے بعد ادا کی ۔ پولیس نے دونوں شوٹرز کو بھی گرفتار کر لیا ۔ سی آئی اے اقبال ٹاون کے مطابق ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ۔ملزمان نے پینتیس ہزار روپے کا پستول خریدا تھا اور اس سے پہلے بھی رمضان کو مارنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے ۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer