وزیر اعظم کا دورہ لاہور ،اہم فیصلے متوقع

وزیر اعظم کا دورہ لاہور ،اہم فیصلے متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) وزیر اعظم عمران خان آج لاہور آئیں گے، وزیر اعظم دورہ کے دوران مختلف انتظامی اجلاسوں کی صدارت کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار وزیر اعظم سے الگ ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آیک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے،وزیراعظم اپنے مختصر دورہ کے دوران  مختلف انتظامی اجلاسوں کی صدارت کریں گے،قبضہ مافیا کے خلاف پنجاب حکومت نے کیا اقدامات کیے ؟وزیراعظم عمر ان خان کو آگاہ کیا جائے گا،ابھی تک کتنی کمرشل و زرعی اراضی واگزار ہوئی بتایا جائے گا۔ وزیر اعظم کو راوی منصوبے پر بھی بریفنگ دی جائے گی ۔ وزیر اعظم صنعتوں کے لئے  انسپکٹر لیس رجیم کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار وزیر اعظم سے الگ ملاقات کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کے انتظامی امور اور وزراء کی کارکردگی سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر بیت المال و سوشل ویلفیئر سیدیاور عباس بخاری نے ملاقات کی ، ملاقات میں  باہمی دلچسپی کے اموراورکمزور طبقات کی فلاح و بہبودکے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا، سید یاور عباس بخاری نے وزیراعلیٰ کو محکمے کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا، عثمان بزدار کا کہناتھا کہ بے سہارا اور کمزور لوگوں کی فلاح و بہبود ہمارا فرض ہے۔  کم وسائل یافتہ افراد کو ترقی کے دھارے میں لانے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ پناہ گاہوں اورلنگر خانوں کا دائرہ کارمزید بڑھا رہے ہیں۔ سابق ادوار میں کمزور طبقوں کو جان بوجھ کر کمزوررکھا گیا۔ کسی حکومت نے محروم معیشت لوگوں کی فلاح پر توجہ نہیں دی۔ ماضی میں جائز حقوق سے محروم طبقات کے احساسات کومجروح اورضروریات کونظرانداز کیا جاتارہا۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے کمزور طبقات کو سہارا دیا ہے۔محروم طبقات کے مساوی حقوق اورضروریات کی ادائیگی اورمعاشرے میں ان کی سربلندی کا وقت آگیا ہے۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ  تیزاب سے متاثرہ افراد کاپہلی بار سرکاری خرچ پر مکمل علاج کرایا جارہا ہے۔متاثرہ افراد کے لئے ہنر مندی اورخودروزگارکیلئے بلاسود قرضوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف اقتدار نہیں بلکہ عوامی خدمت کے لئے آئی ہے۔عوام کی فلاح و بہبود کے لئے نئے پراجیکٹ متعارف کرائے جائیں گے۔ہم عوام کے حاکم نہیں، خدمت گار ہیں۔سیدیاور عباس بخاری نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو محروم معیشت طبقات کے لئے جاری فلاحی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer