ڈراما ” میرے پاس تم ہو “ کی آخری قسط سنیما گھروں میں دکھائی جائیگی

ڈراما ” میرے پاس تم ہو “ کی آخری قسط سنیما گھروں میں دکھائی جائیگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی ) ٹی وی ناظرین کی پسندیدگی لئے ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی آخری قسط سنیما گھروں میں بھی دکھائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ میرے پاس تم ہو ان دنوں شہرت کی بلندیوں پر ہے۔ ہمایوں سعید اور عائزہ خان نے اپنی اداکاری کے ذریعے ایسا سحر طاری کیا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو ڈرامہ دیکھنے پر مجبور کردیا ہے۔ ڈرامہ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہونے جا رہا ہے۔

اور اسی بات کے پیش نظر ڈرامے کی آخری قسط پاکستان بھر کے سنیماﺅں میں دیکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ندیم بیگ کی ہدایتکاری میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی کہانی نامور مصنف خلیل ارحمان قمر نے لکھی ہے۔ جس میں ہمایوں سعید، عائزہ خان، عدنان صدیقی اور حرا مانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer