اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے ہائی پروفائل کیسز کی فہرست جاری کردی

اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے ہائی پروفائل کیسز کی فہرست جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے ہائی پروفائل کیسز کی فہرست جاری کردی، ہائی پروفائل کیسز میں محکمہ اوقاف کی اراضی پرقبضہ، کھوکھر پیلس کی تعمیرات میں بے ضابطگیوں کے کیسز بھی شامل ہیں۔      

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے ہائی پروفائل کیسز کی فہرست جاری کردی ہے، محکمہ اوقاف کی اراضی پر افسران کی ملی بھگت سے قبضہ، کھوکر پیلس کی تعمیرات میں بے ضابطگیوں کا کیس بھی ہائی پروفائل کیسز کی فہرست میں شامل ہے۔ غیر قانونی طور پر ایل ڈی اے پلاٹس کی منتقلی پر سابق ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف درج مقدمہ بھی ہائی پروفائل کیسز میں شامل ہے، ہاوسنگ سوسائٹیز میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کے معاملہ پر محکمہ کوآپریٹو کے سینئر افسران کے خلاف درج مقدمہ بھی ہائی پروفائل کیسز میں شامل ہے۔

اسی طرح اینٹی کرپشن کے ہائی پروفائل کیسز کی فہرست میں پولیس فنڈز میں کروڑوں روپے کے گھپلوں پر سابق ڈی پی او شیخوپورہ کے خلاف تحقیقات کا معاملہ بھی شامل ہے۔ ریسکیو 1122 کیلئے گاڑیوں کی خریداری اور فنڈز میں گھپلوں پر ڈی جی ریسکیو 1122 کیخلاف جاری تحقیقات بھی ہائی پروفائل کیسز میں شامل ہے، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن محمد اصغر جوئیہ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شاہ رخ نیازی ہائی پروفائل کیسز کی تحقیقات کررہے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer