تعلیمی کلینڈر میں تبدیلی، محکمہ تعلیم  کا اہم فیصلہ سامنے آ گیا

تعلیمی کلینڈر میں تبدیلی، محکمہ تعلیم  کا اہم فیصلہ سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض:سکولوں میں سالانہ امتحانات کے فور ی بعد نئے تعلیمی سال کا آغاز کردیا جائے گا۔ پیپرز کے دوران پڑھائی میں کمزور بچوں کو اساتذہ اضافی ٹائم دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا پنجاب کے تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم  کو بہتر  بنانے  کا  ایک اوراقدام۔ محکمہ تعلیم نے پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں امتحانات کے فورا بعد نئے تعلیمی سال کا آغاز کرنے کے احکامات جاری کردیئے

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نتائج کا اعلان کیے بغیر بچوں کو اگلی جماعت کا کورس پڑھایا جائے۔ پیک کے امتحان کے بعد بچے فروری کے آخری ہفتے اور مارچ کا پورا مہینہ فارغ رہتے تھے  جبکہ  کلاسز کا آغاز یکم اپریل سے کیاجاتا  تھا۔

 رواں سال پیک کے امتحان کے فورا بعد چھٹی اور نویں جماعت کی پڑھائی کا آغاز فروری کے مہینے سے ہی کردیا جائے گا۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے بورڈ کا امتحان دینے والے بچوں کو اضافی وقت مل جائے گا۔وہ بہتر طریقےسے امتحانات کی تیاری کرسکیں گے۔

سیکرٹری سکولز اللہ بخش ملک کا کہنا تھا کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز وقت سے پہلے شروع کرنے سے ڈراپ آوٹ کم ہوگا۔ بچے پڑھائی میں مصروف ہوجائیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد کا کہنا تھا کہ تعلیمی کلینڈر میں تبدیلی لارہے ہیں۔ دوران پیپربچوں کو اضافی ٹائم دینے اور امتحانات  کے فورا بعد نصابی سرگرمیوں کا آغاز کرنے سے نتائج 84 سے 90 فیصد تک پہنچ جائیں گے۔

سکولوں میں بچوں کو کم سے کم چھٹیاں د ےکر انہیں ہمہ وقت پڑھائی میں مصروف رکھنا حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے جس  سے بچے اچھے نتائج دے سکیں  گے۔