فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سنڈیکٹ کا اجلاس

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سنڈیکٹ کا اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سنڈیکٹ کا اجلاس، صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق کی خصوصی شرکت،مزنگ ہسپتال میں گائنی یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں اجلاس وائس چانسلر فاطمہ جناح یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل کے زیر صدارت ہوا۔ ایم پی اے ڈاکٹر نورین حامد، ڈاکٹر شیریں خاور، ڈاکٹر ریاض الحق اور پروفیسر مسرت نشتر احمد سمیت دیگر سنڈیکٹ کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ مزنگ ہسپتال میں گائنی یونٹ قائم کیا جائے گا تاکہ ہسپتال میں زچگی کے حوالے سے بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ہسپتال کے معاملات کو بہتر بنانے کے لیے آسامیوں میں ا ضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس دوران رواں مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ خواجہ سلمان نے نئے تعینات ہونے والے وی سی پروفیسر خالد مسعود گوندل کی خدمات کو بھی سراہا۔