ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی20ورلڈ کپ،سوریہ کمار یادو سلمان آغا سے ’’ہتھ جوڑی‘‘ نہیں کرینگے

 ٹی20ورلڈ کپ،سوریہ کمار یادو سلمان آغا سے ’’ہتھ جوڑی‘‘ نہیں کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بھارت کی ٹی20 ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادو پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔بھارت نے ایشیا کپ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کی شروعات کی تھی جو ٹی20 ورلڈ کپ میں بھی جاری رہے گی۔ بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں اس ورلڈ کپ میں پہلی بار مدِ مقابل ہیں۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق سوریہ کمار یادو ٹی20 ورلڈ کپ میچ میں ٹاس کے وقت پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔ دونوں ٹیمیں اتوار (15 فروری) کو کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ بھارت نے ایشیا کپ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کی شروعات کی تھی جو ٹی20 ورلڈ کپ میں بھی جاری رہے گی۔بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں اس ورلڈ کپ میں پہلی بار مدِ مقابل ہیں۔ دونوں ٹیموں میں سے کوئی بھی ٹیم یہ میچ جیت کر سپر 8 کے لیے کوالیفائی کر جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم مشکل میں آ جائے گی۔ دونوں ٹیموں نے لگاتار دو میچ جیت کر چار پوائنٹس کے ساتھ گروپ اے میں پہلے اور دوسرے نمبر پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ بہتر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے ٹیم انڈیا پوائنٹس ٹیبل میں پاکستان سے اوپر ہے۔

دی انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارت کی ٹی20 ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادو پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔ دونوں ٹیمیں آخری بار ایشیا کپ 2025 میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی تھیں، اور اس بھارتی ٹیم نے پاکستان کے ساتھ ہاتھ نہیں ملایا تھا۔ اس کے علاوہ بھارتی  ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایشیا کپ ٹرافی لینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ تاہم نقوی اپنے موقف پر بضد رہے اور ٹرافی اپنے ساتھ لے گئے۔

سوریہ کمار یادو نے پاکستان کے خلاف میچ سے ایک دن قبل پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ’ ہاتھ ملانے کے بارے میں 24 گھنٹے انتظار کیجیے۔ ہم یہاں کرکٹ کھیلنے، اچھا کھانا کھانے اور سونے آئے ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی کپتان سلمان آغا نے کہا کہ کرکٹ کو درست جذبے کے ساتھ کھیلا جانا چاہیے، جس سے اشارہ ملتا ہے کہ انہیں ہاتھ ملانے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ آغا نے کہا تھا کہ ’کل دیکھیں گے۔ کرکٹ کو صحیح جذبے کے ساتھ کھیلنا چاہیے۔ میری ذاتی رائے اہم نہیں رکھتی، لیکن کرکٹ کو اسی طرح کھیلنا چاہیے جیسے ہمیشہ سے کھیلا جاتا رہا ہے۔ کیا کرنا ہے، یہ ان پر منحصر ہے۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش کے ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان نے گروپ اے میں بھارت کے خلاف اپنے میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے بنگلہ دیش کے بھارت آنے سے انکار کے بعد کیا گیا یہ فیصلہ غیر منصفانہ تھا۔ تاہم بعد میں انہوں نے ’دوست ممالک‘ کی درخواستوں کا حوالہ دیتے ہوئے اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔