ویب ڈیسک: بالی وڈکے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ اور معروف انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان نے اپنے تقریباً ایک صدی پرانے آبائی گھر کو جدید لگژری ریزورٹ میں تبدیل کردیا۔
گوری خان نےحال ہی میں 1933 میں تعمیر ہونے والی اپنی خاندانی جائیداد کی ازسرِنو تزئین و آرائش کرتے ہوئےاسے 6 کمروں پرمشتمل ایک شاندار ولا کی شکل دیدی ہے، جو بھارت کے خوبصورت پہاڑی مقام ڈلہاؤسی میں واقع ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ خاندانی گھر اب ایک لگژری ریزورٹ میں تبدیل ہو چکا ہے، جہاں عام افراد بھی قیام کر سکتے ہیں اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، یہ وہی جگہ ہے جہاں گوری خان نے اپنے بچپن میں خاندان اور کزنز کے ساتھ کئی یادگار تعطیلات گزاری تھیں۔
اس منصوبے میں گوری خان کی کزن رستم تیواڑی نے بھی ان کا ساتھ دیاہے، جبکہ یہ جائیداد ان کے ماموں تیجندر تیواڑی کی ملکیت ہے۔
ریزورٹ میں ایک رات قیام کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔