کلیم اختر: محکمہ سوشل سکیورٹی پنجاب نے ماہِ رمضان کے موقع پر محنت کشوں کیلئے ریلیف کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق صوبہ بھر میں 12 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ورکرز کو 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
یہ رقم محنت کشوں کو مریم نواز راشن کارڈ کے ذریعے فراہم کی جائے گی جبکہ کمشنر کے مطابق رمضان پیکیج کے تحت امدادی رقم 3 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
کمشنر ذوالفقار علی کھرل کا کہنا ہے کہ محنت کش اس سہولت کے تحت 10 ہزار روپے مالیت کا راشن یا نقد رقم حاصل کر سکیں گے۔
یہ اقدام ماہِ رمضان میں محنت کش طبقے کو مالی سہارا فراہم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔