سٹی 42 : جم خانہ الیکشن کے غیر حتمی نتائج آنا شروع ہوگئے، 70 فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق سلمان صدیق ،میاں مصباح پینل کے 10 امیدوارآگے ، جبکہ ڈاکٹر علی رزاق پینل کے 2 امیدوار11 ویں اور 12ویں نمبر پر ہیں ۔
قبل ازیں جمخانہ الیکشن میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی ووٹ کاسٹ کیا، سہیل لاشاری ،میان شفقت ،ظفر اقبال چودھری ،رحمان چن،علی بدر رانا جواد ،وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڈ نے ووٹ کاسٹ کیا ۔
سابق سینئر نائب صدر علی ہسام اصغر ،سابق صدر ایوان صنعت وتجارت میاں نعمان کبیر ،سینیر وائس چیرمین پیاف ہارون شفیق ،عثمان ملک ،زیں الٰہی ،ملک عثمان، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آصف خان ،ہاڑوں اروڑہ ،کاشف یونس مہر ،،جبار خالد نے ووٹ ڈالا ۔ اس کے علاوہ سابق ریجنل چیرمین فیڈریشن چیمبر رحمان عزیز چن، سابق چیرمین پی سی بی /چیرمین شوگر ملز پنجاب ذکا اشرف، سابق صدر لاہور چیمبر میاں طارق مصباح نے بھی ووٹ کاسٹ کرلیا۔
سابق چیرمین اپٹما عادل بشیر ،ظفر محمود سابق سینئر نائب صدر لاہور چیمبر ،رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک ،احمر پرویز ملک، سابق صدر لاہور چیمبر شہزاد علی ملک، شہزاد اعظم سابق صدر سندر انڈسٹریل اسٹیٹ نے ووٹ کاسٹ کرلیا۔
2950 کے قریب ووٹرز نے حق رائے استعمال کیا ، کُل ووٹرز کی تعداد 5400 ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بھی جمخانہ میں موجود تھے ۔