سٹی 42 : ڈولفن سکواڈ نے پتنگ بازی اور ون ویلنگ کرنے والے 21 ملزم گرفتار کرلیے ۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 21 ملزمان گرفتار کیے گئے، ڈیفنس، مال روڈ،جیل روڈ،بند روڈ، فیروزپور روڈ دیگر علاقوں سے 19 ون ویلرز گرفتارکیے گئے، جبکہ پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کیا گیا، جن سے پتنگیں اور ڈور برآمد ہوئی ۔
ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی ۔