ممبئی میں شاہ رخ خان کی اہلیہ  کے ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں فلمی ستاروں کی شرکت

  ممبئی میں شاہ رخ خان کی اہلیہ  کے ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں فلمی ستاروں کی شرکت
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری نے ممبئی میں اپنے ذاتی ریسٹورنٹ کا افتتاح کردیا۔

ریسٹورنٹ کا نام ’ٹوری ممبئی‘ رکھا گیا ہے اور اس کی انٹیریئر ڈئزائننگ گوری خان نے خود کی ہے۔

 افتتاحی تقریب میں بالی وڈ کے متعدد ستاروں نے شرکت کی جس میں کرن جوہر، چنکی پانڈے، سوزین خان، سنجے کپور، مہیپ کپور اور دیگر شامل تھے۔

 گوری خان نے ایک ہفتہ قبل ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لوگوں کو اپنے ریسٹورنٹ کی خبر دی تھی اور جلد افتتاح کی خوشخبری سنائی تھی۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی اہلیہ پیشے کے اعتبار سے ایک مشہور انٹیریئر ڈیزائنر ہیں اور وہ متعدد مشہور ہوٹلوں کو اپنی خدمات مہیا کرچکی ہیں۔