فیکٹریاں بند ہونے کا خدشہ ،صنعتکاروں نے خبردار کردیا

فیکٹریاں بند ہونے کا خدشہ ،صنعتکاروں نے خبردار کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: صنعتکاروں کا کہنا ہےکہ بجلی اورگیس پر سبسڈیز ختم کرنے سے ملک کا ٹیکسٹائل سیکٹر مزید متاثر ہوگا جب کہ پیداواری لاگت بڑھنے سے فیکٹریاں بند اور  بے روزگار ی بڑھنے کے خدشات ہیں۔

ٹیکسٹائل سے وابستہ صنتعکاروں کے مطابق ایسے وقت میں جب ملک کی برآمدات گررہی ہیں، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھیں تو حریف ممالک سے برآمدی منڈیوں میں مقابلہ ممکن نہیں ہوگا۔ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ جب ساری چیزوں کے انفلیشن، بجلی کی پرائس، گیس کی پرائس اور جو سبسڈی دی ہوئی ہے  ان چیزوں کو اگر واپس لے کر ایکوملیٹ کریں گے تو یہ ایک بہت بڑا چنک آنے والا ہے، ٹیکسٹائل سیکٹر کے لاکھوں ہنر مند پیداواری لاگت بڑھنے کے نتیجے میں فیکٹریاں بند ہونے سے بےروزگار ہونے کے خدشات میں گھرے ہیں۔

ورکروں کا کہنا ہےکہ جیسے جیسے بجلی مہنگی ہو رہی ہے فیکٹری کے اخراجات بڑھ رہے ہیں اور حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں  ڈر لگ رہا ہے ہمیں بھی کام سے نکال دیں۔ صنعتکاروں کے مطابق عالمی کساد بازاری اور ملک کی موجودہ مالی صوتحال نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے مشکل ترین صوتحال پیدا کررکھی ہے، ایسے میں اگربجلی اور گیس پر رعایتی قیمت واپس لے لی گئی تو حالات مزید گھمبیر ہو سکتے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer