اونٹنی مالک کو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئی، جذباتی ویڈیو وائرل

Camel Weeping with her owner
کیپشن: Camel Weeping
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بہت سے لوگوں کو جانوروں سے بے حد محبت ہوتی ہے اور وہ ہر وقت انہیں اپنے ساتھ ہی رکھتے ہیں۔ عید قربان کے موقع پر دیکھا گیا ہے کہ بیوپاری اپنا جانور بیچنے کیلئے مویشی منڈیوں کا رخ کرتے ہیں۔ جب کوئی شخص اپنا جانور فروخت کرتا ہے تو مالک اور اس کے مویشی آبدیدہ ہوجاتے ہیں۔

سعودی عرب میں ایک ایسا خوبصورت واقع دیکھنے کو ملا جس نے انسانیت کو افسردہ کردیا۔ سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو زیر گردش ہے جس میں ایک اونٹنی کی اپنے مالک سے محبت کی مثال کہی نہیں ملتی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اونٹنی نے جیسے ہی اپنے پہلے مالک پر نظر پڑی تو وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور گلے سے لگالیا۔

وہاں موجود دیگر افراد نے اونٹنی کو دور کرنے کی کوشش کی مگر وہ اس عمل میں ناکام دکھائی دیئے۔ اس دوران اونٹنی کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور گردن جھکائے مالک کے ساتھ لپٹی رہی۔ مقامی شہری نے کچھ عرصہ قبل اونٹنی کو کسی دوسرے شخص کو فروخت کردیا تھا اور وہ دونوں ایک دوسرے کو ملے تھے۔