سٹی 42: سعودی شہزادی دنا بنت عبداللہ بن ترکی بن عبدالعزیز انتقال کرگئیں۔
ایوان شاہی کے اعلان کے مطابق شہزادی کی نماز جنازہ مکہ مکرمہ میں آج ادا کی جائے گی، شہزادی دنا شہزادہ عبداللہ بن ترکی بن عبدالعزیز کی بیٹی تھیں۔ ان کے انتقال پر سعودی عرب میں مختلف شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شاہی خاندان سے تعزیت کی گئی ہے۔