برطانوی ہائی کمیشن کا ایم سی سی کے اعزاز میں عشائیہ

برطانوی ہائی کمیشن کا ایم سی سی کے اعزاز میں عشائیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن خالد ) ایم سی سی کی ٹیم کی سبز واسکٹ اور سفید کرتا پاجامہ میں انٹری، تقریب میں سٹار کرکٹرز اور سیاسی شخصیات کی بھرپور شرکت، برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے مہمانوں کو اردو میں خوش آمدید کہا، کمارا سنگاکارا کے ہمراہ کرکٹ بھی کھیلی۔

برطانوی ہائی کمیشن کا اڑتالیس سال بعد پاکستان آمد پر یوکے کے معروف کلب ایم سی سی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، کھلاڑیوں نے پاکستانی قومی لباس میں تقریب میں شرکت کی۔ برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے اردو میں گفتگو کرتے ہوئے کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور کمارا سنگاکارا کے ہمراہ کرکٹ بھی کھیلی۔

برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی سی کے دورے سے پاک یوکے دوستی مزید مضبوط ہوئی، امید ہے اب انگلینڈ ٹیم بھی پاکستان آئے گی۔

تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری سرور، چئیرمین پی سی بی احسان مانی سمیت ملکی و غیرملکی سٹار کرکٹرز اور سیاسی شخصیات کی نے شرکت کی۔ کمارا سنگاکارا نے دورہ پاکستان کو یادگار قرار دیا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی جانب سے کرسچن ٹرنر اور سنگاکارا کو سوینئر پیش کیا گیا جبکہ صدر ایم سی سی سنگاکارا نے بھی برطانوی ہائی کمشنر کو بیٹ اور سوینئر پیش کیا۔