شہریوں کی شکایات نظر انداز کرنے پر افسران کی سرزنش

شہریوں کی شکایات نظر انداز کرنے پر افسران کی سرزنش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کو مسلسل نظر انداز کرنے پر میٹروپولیٹن آفیسرز پلاننگ شوکت علی اظہر اور فریحہ آمین کو شوکاز نوٹسز جاری، دو روز میں جواب طلب کرلیا گیا۔

میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ون رانا نوید اختر کے جاری کردہ شوکاز نوٹس نے ایم او پی سمن آباد زون شوکت علی اظہر اور ایم او پی واہگہ زون فریحہ امین کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔

پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کو نظر انداز کرنے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ پلاننگ کے میٹروپولیٹن آفیسرز پلاننگ کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے گئے۔

میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ون رانا نوید اختر نے ایم او پی سمن آباد زون اور ایم او پی واہگہ زون سے وضاحت طلب کرلی۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پی سی پی شکایات ڈیش بورڈ پر دونوں افسران نے شکایات کو نظر انداز کیا۔

ایم او پلاننگ سمن آباد زون شوکت علی اظہر اور ایم او پلاننگ واہگہ زون فریحہ امین سے دو روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔ شوکاز نوٹسز کا جواب نہ دینے اور پاکستان سٹیزن پورٹل کی شکایات نہ نمٹانے پر پیڈ ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔