سی ٹی او لاہور تبدیل


(سٹی 42) پولیس سروسز کے پانچ افسروں کے تقررو تبادلےکر دیے گئے۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے سی ٹی او لاہورسمیت 5پولیس افسران کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کردیے۔آئی جی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے لاہور کے چیف ٹریفک آفیسر   کیپٹن(ر) ملک لیاقت کو ایس ایس پی ایڈمن لاہور تعینات کردیا۔ان کی جگہ ڈی پی او جہلم حماد عابد سی ٹی او لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلٰی کے ایس پی سیکیورٹی رانا عمر فاروق ڈی پی او جہلم تعینات کر دیے گئے۔ بلال قیوم کو ایڈیشنل ایس پی سی آر او لاہور مقرر کردیا گیا جبکہ تقرری کے منتظر  کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی کو ایڈیشنل ایس پی شیخوپورہ کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔