حکومت کا نیا کارنامہ، پرانے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے لگی

 حکومت کا نیا کارنامہ، پرانے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے لگی
کیپشن: City42 - Punjab Govt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)  پنجاب حکومت کا پرانے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگانے کا منصوبہ جاری، سکول ایجوکیشن نے پہلے سے بنے ماڈل سکولوں کو ایک بار پھر ماڈل بنانے کی ٹھان لی، پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری کاشف شہزاد کا کہنا ہے کہ ماڈل سکول بنانے کیلئے جاری فہرست میں لاہور کے پہلے سے ڈیکلیئر ماڈل سکول ہی دوبارہ شامل کرلیے گئے ہیں جو انہیں کسی صورت منظور نہیں۔

حکومت کی جانب سے ماڈل سکول بنانے کی فہرست مانگے جانے پر سکول ایجوکیشن نے پہلے سے بنائے گئے ماڈل سکولوں کی دوبارہ فہرست جاری کردی۔ مذکورہ سکولوں میں گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول جلوموڑ، گورنمنٹ پریکٹیسنگ گرلز ہائر سکینڈری سکول ٹاؤن شپ، گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول سمن آباد، گورنمنٹ پائلٹ گرلز ہائی سکول وحدت کالونی، گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول وحدت کالونی اور اے پی ایس شہدا بوائز اینڈ گرلزماڈل ٹاؤن شامل ہیں، دیگر میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول خزانہ گیٹ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول باغبانپورہ اور کمپری ہینسیو گرلز ہائی سکول وحدت روڈ بھی شامل ہیں۔

 پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری کاشف شہزاد چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت فوری ماڈل سکولوں کی فہرست کو دوبارہ جاری کرے۔ انہوں نے کہا کہ فہرست میں ایسے سکولوں کے نام شامل کیے جائیں جنہیں واقع ماڈل بنانے کی ضرورت ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer