(عمر اسلم)رکن قومی اسمبلی الحاج شیخ روحیل اصغرنے کہا ہے کہ سلامت پورہ،داروغہ والا اورشادی پورہ میں سیوریج کےمسائل کوحل کرائیں گے۔
ذرائع کے مطابق داروغہ والامیں چیئرمین یونین کونسل ایک سوچوالیس شرافت علی کی جانب سے ہونے والی تقریب سےخطاب کرتےہوئے شیخ روحیل اصغرکاکہناتھاکہ این اے ایک سوچوبیس میں عوامی مسائل کوحل کیاجارہاہے،انہوں نےکہاکہ علاقہ کےمسائل کوبہتراندازمیں حل کرنےکےسلسلےمیں بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت سےترقیاتی کام کرایاجارہاہے، شیخ روحیل اصغر نےکہاکہ عوام کےدیرینہ مسائل حل کرانےکےلیےسیوریج ،واٹرسپلائی اور پی سی سی کاکام کرایاجارہاہے۔اس موقع پرچودھری خرم اورچودھری نعمان سمیت دیگرلوگ بھی موجود تھے۔