ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ؛ یونان کشتی حادثہ میں ملوث 2 انسانی سمگلر گرفتار

 گوجرانوالہ؛ یونان کشتی حادثہ میں ملوث 2 انسانی سمگلر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے یونان کشتی حادثہ میں ملوث اشتہاری ملزم سمیت 2 انسانی سمگلر گرفتار کرلیے ۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سمندر کے راستے مائیگرنٹ سمگلنگ، غیر قانونی بارڈر کراسنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 اشتہاری ملزمان گرفتار کیے گئے۔ گرفتار اشتہاری ملزموں میں 2024 یونان کشتی حادثہ میں ملوث ملزم خادم حسین راجہ بھی شامل ہیں۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار اشتہاری ملزم خادم حسین  ایف آئی اے گوجرانوالہ کو 2 مقدمات میں مطلوب تھا، اشتہاری ملزم خادم حسین نے درخواست دہندہ کے بیٹے اور عزیز کو سپین بھجوانے  کے بہانے رقم ہتھیائی، ملزم نے متاثرین کو موریطانیہ بھجوایا اور بعد ازاں کر ان پر تشدد کر کے مزید رقوم بھی حاصل کرتا رہا، خادم حسین نے بعد ازاں ان کو سپین بھجوانے کی غرض سے کشتی میں سوار کیا جو کہ حادثہ کا شکار ہو گئی، ملزم نے مجموعی طور پر 65 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار اشتہاری ملزم محمد جاوید اقبال نے شہری کو یوگینڈا بھجوانے کا جھانسہ دیکر رقم مبلغ 2 لاکھ 60 ہزار روپے ہتھا لیے تھے، ملزم محمد جاوید اقبال  2019 سے مطلوب تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزموں کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔