سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے آپریشن کے دوران سات خوارج کے خاتمے کو ریاستی رٹ کے مؤثر نفاذ اور قومی سلامتی کے عزم کا مظہر قرار دیا۔
صدر زرداری نے مادرِ وطن پر جان نچھاور کرنے والے نائیک یاسر خان شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم شہید کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
واضح رہے کہ ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سپانسرڈ 7 دہشت گرد جہنم واصل کردیے۔ آپریشن کے دوران پاک فوج کے بہادر جوان نائیک یاسر خان نے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔