علی ساہی :موٹر وہیکل آرڈنینس میں ترامیم کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں چالانز اورحادثات میں کمی جبکہ ڈرائیونگ لائسنسنگ میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوگیا ۔
ٹریفک پولیس نے27نومبر سے ابتک 10لاکھ سے زائد چالانز کئے،گزشتہ ایک ہفتے میں چالانز کی روزانہ تعداد60ہزار سے کم ہوکر35ہزار پر آگئی ہے جبکہ حادثات میں 40 فیصد کمی ہوئی اور29 شہروں میں ایک بھی جان لیوا حادثہ رپورٹ نہیں ہوا۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں 20لاکھ لائسنس کا جراء کیا جاچکا ہے،27 نومبر سے ابتک جرمانوں اور لائسنسنگ فیس کی مد میں 4ارب سے زائد کی وصولیاں کی گئی ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیرکاکہناہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں چالانزاورحادثات میں کمی اور لائسنسنگ میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے،لاہور سمیت پنجاب بھر میں 20لاکھ لائسنس کا جراء کیا جاچکا ہے،پوائنٹ سسٹم متوقع طور پر اسی مہینے سے شروع کردیا جائےگا۔
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے مطابق20 پوائنٹس پورے ہونے پر لائسنس 6 ماہ کے لئے معطل کردیا جائےگا،ون وے کی خلاف وزیوں پر کمی،ہیلمٹ کے استعمال میں اضافہ،کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ اور غیر محفوظ گاڑیوں کے استعمال میں واضح کمی ہوئی ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کاکہناہے کہ 27 نومبر سے ابتک جرمانوں اور لائسنسنگ فیس کی مد میں 4ارب سے زائد کی وصولیاں کی گئی ہیں،سولہ سال سے 18سال کےبچوں کے لائسنسنگ کی سمری منظوری کے لئے کابینہ میں ہے،کابینہ سے منظوری کے بعد 16سال کے بچوں کو موٹر سائیکل کے لائسنس کا اجراء شروع کردیا جائےگا۔