ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوئے کی پروموشن، یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم مبارک سے متعلق اہم خبر آگئی

جوئے کی پروموشن، یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم مبارک سے متعلق اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم مبارک نے آن لائن جوئے کی پروموشن کے مقدمے میں ضمانت کےلیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

رجب بٹ اور ندیم مبارک نانی والا نے لاہور کی سیشن کورٹ میں عبوری درخواستِ ضمانتیں دائر کر دیں، رجب بٹ اور ندیم نانی والا نے بیرسٹر میاں علی اشفاق کی وساطت سے ضمانت دائر کی ہے۔

رجب بٹ نے ایک جبکہ ندیم نانی والا نے این سی سی آئی اے کے دو مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔

درخواست گزار ندیم نانی والا کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے کے مقدمات درست نہیں۔

درخواست گزاروں کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ تفتیش میں تعاون کے لیے بھی تیار ہیں، عدالت گرفتاری سے روکے۔