کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا خالد بٹ چوک کا دودہ

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا خالد بٹ چوک کا دودہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دورنایاب: کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا خالد بٹ چوک کا دودہ ، کیولری انڈرپاس کے اوپر خالد بٹ چوک پر کیولری سکوائر بنانے کے کاموں کا جائزہ لیا ۔ 
تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے خالد بٹ چوک کا دودہ کیا جہاں پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر نے ڈیزائن اور بیوٹیفکیشن کے کام پر بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ کیولری انڈرپاس کے اوپر خالد بٹ چوک پر کیولری سکوائر بنایا جا رہا ہے۔کیولری سکوائر کے اطراف بیوٹیفکیشن کا کام جاری جاری ہے۔گرین بیلٹ کا کام بھی چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ کیولری انڈرپاس بننے سے یومیہ لاکھوں گاڑیاں مستفید ہو رہی ہیں۔گھوڑا چوک فلائی اوورز کی تکمیل کے بعد گلبرگ تا ڈیفنس سگنل فری کوریڈور مکمل ہو جائے گا۔

دوسری جانب اس موقع پر ایم ڈی واسا، کنٹریکٹر، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ افسران موجود تھے۔